امریکہ

امریکہ کی جانب سے”چھرا گھونپنے” کے عمل پر یورپ کا غصہ عیاں ہو رہا ہے

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) آپ یورپ میں ہی رہیں نیز امریکہ میں صنعتی اداروں کو سبسڈی دینے کے بل کی وجہ سے متعدد یورپی صنعتی ادارے امریکہ کا رخ کر رہے ہیں۔
واضع طور پرسمجھ چکا ہے کہ امریکہ کا ارادہ یہی ہے کہ روس یوکرین تصادم سے یورپ میں اسٹریٹجک خودمختاری میں رکاوٹ ڈالی جائے، یورپ میں توانائی کے بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی جیب کو بھرا جائے اور یورپ کی انڈسٹری کو امریکہ منتقل کیا جائے۔میکرون نے امریکہ پر تنقید کی ہے کہ وہ “تجارتی تحفظ پسندی” پر عمل درآمد کر رہا ہے ۔

یورپی یونین کے ایک اہلکار نے بھی امریکہ پر عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے۔ فرانس اور جرمنی نے یورپی صنعت کے تحفظ اور امریکہ کے “افراط زر میں کمی کے بل” کی مذمت کا مشترکہ بیان جاری کیا۔ نیدرلینڈز کے اہلکار نے کہا کہ امریکہ کو نیدرلینڈز پر “حکم “صادر کر نے کا کوئی اختیار نہیں ہے اور نیدرلینڈز امریکہ کے کہنے پر دوسرے ممالک کی صنعت کو نقصان پہنچانے کے عمل کی تقلید نہیں کرے گا۔ متعدد یورپی ممالک نے بھی “ڈی کپلنگ”کی مخالفت کی ۔ اب یہ بات واضع ہے کہ یورپی ممالک سنجیدگی سے غوروفکر کے بعد بین الاقوامی امور میں مزید دانشوری کے ساتھ اپنا انتخاب کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں