چھٹیاں

پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری ، 12 میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی

لاہور(گلف آن لائن )پنجاب بھر میں موسم سرما کی سکول چھٹیاں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا حکومت نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو دو مختلف فیز میں تقسیم کردیا پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا.

23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل جبکہ 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان، چنیوٹ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں