عرفان کھوسٹ

تجربہ کار لوگ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ بدحالی کا شکار ہے ‘ عرفان کھوسٹ

لاہور ( گلف آن لائن)سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کی باتیں بہت سارے لوگ کرتے ہیں مگر حقیقت میں کوئی بھی اس کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کیلئے تیار نہیں ، خالی ہوا میں باتیں کرنے سے خوابوں کی تعبیر نہیں ملتی۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں طویل عرصے سے اسٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے کام کرنے کا خواہشمند ہوں ۔

ناصرف میں بلکہ اسٹیج کے ان تمام سینئر اداکاروں جنہوںنے اسٹیج پر ڈرامے کو اصل شکل میں پیش کیا ان کو اب کمرشل ڈرامے سے دور کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تجربہ کار لوگ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ بدحالی کا شکار ہے ۔ عرفان کھوسٹ نے کہا کہ آج اسٹیج ڈرامہ صرف ڈانس تک ہی محدود ہو چکا ہے اور مجھے حیرت ہوتی ہے کہ جب کسی ڈرامے میں بارہ بارہ گانے شامل کیے جاتے ہیں تو پھر ڈرامہ کہاں ہو گا؟ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں