لاہور (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ پرویز الہی نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی، انہوں نے مزید لکھا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے. پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں۔