وزیر اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات ہر دور میں انتہائی قابل اعتبار اور مثالی رہے،وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کو پاکستان میں قابل تجدید خصوصا شمسی توانائی کے منصوبہ جات میں بھرپور سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جمعہ کووزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کے وفد نے کمپنی کے وائس چئیرمین تان گو فو (Tan Guofu) کی سربراہی میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات ہر دور میں انتہائی قابل اعتبار اور مثالی رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کے وفد کا خیر مقدم کیا، اور اپنے گزشتہ دورہ چین کے دوران کمپنی کے صدر سے ہونے والی ملاقات کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے کمپنی کے وائس چئیرمین جناب تان گو فو (Tan Guofu) کی جانب سے پاکستان میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کے عزم کو سراہا۔وزیر اعظم نے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کو پاکستان میں قابل تجدید خصوصا شمسی توانائی کے منصوبہ جات میں بھرپور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مختلف اشیاء عطیہ کرنے پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی، ظفرالدین محمود اور متعلقہ اعلی سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں