وزیراعظم

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر شہباز شریف کی زیر صدارت رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا ہنگامی مشاورتی اجلاس ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق ، عطا اللہ تارڑ، ملک احمد خان، اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق ، رانا اقبال، ملک ندیم کامران، اقبال گجر، خلیل طاہر سندھو سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مختلف آئینی و سیاسی آپشنز پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں شریک قانونی ماہرین نے اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے مزاحمت کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے ورچوئل اجلاس کی سفارشات کے حوالے سے بھی شرکا کو آگاہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں