حافظ طاہر اشرفی

جنرل باجوہ عمران خان کے اقتدار کیلئے معاون ہوں تو اچھے، ورنہ برے ہیں، طاہر اشرفی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان باجوہ صاحب سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں، اگر جنرل باجوہ عمران خان کے اقتدار کیلئے معاون ہوں تو اچھے، ورنہ برے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ جنرل باجوہ جمہوریت پسند ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کے مشروط مذاکرات کی گنجائش نہیں، فیٹف اور خارجہ امور پر بھی جنرل ریٹائرڈ باجوہ کا کردار اہم رہا ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ برطانیہ، کینیڈا، امریکا میں اسلامو فوبیا پر کیا کیا ہو رہا ہے، 2 روز قبل امریکی وزارت نے پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزارتِ خارجہ کے پاس موجود معلومات حقائق پر مبنی نہیں، ہم امریکا کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، کرسمس کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں عیسائی، سکھ اور بندو برادری کو مکمل آزادی ہے، امریکی وزیرِ خارجہ سے اپیل ہے کہ اپنا وفد پاکستان بھیج کر حقائق دیکھیں۔طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا نام بھی بلیک لسٹ میں ہے، اس کی بھی مذمت کرتے ہیں، شرعی حکم کے مطابق سعودی مقدس مقامات پر غیر مسلموں کا داخلہ بند ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا نام اس لسٹ میں شامل نہیں، امریکی کمیشن بھی بھارت کا نام واچ لسٹ میں شامل نہ کرنے پر حیران ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں