شیخ رشید

حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں۔

حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی۔شیخ رشید نے کہاکہ نواز شریف کو بھی بلا لیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔ اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دے۔ فیصلوں میں تاخیر حالات کو مزید سنگین بنا دے گی۔ حکومت کا پاں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں