سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے وکلا کی ہڑتال اور عدالتوں کی بندش کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفو ظ کرلیا

کراچی (نمائندہ خصوصی)سندھ ہائی کورٹ نے وکلا کی ہڑتال اور عدالتوں کی بندش کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفو ظ کرلیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں وکلا کی ہڑتال اور عدالتوں کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار سمیرا محمدی نے کہا کہ وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے سائلین کا آئینی حق متاثر ہوتا ہے۔

وکلا نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری پر بھی 24 نومبر کو ہڑتال کی تھی۔ وکلا ہڑتال کے باعث دروازے بند کردیئے جاتے ہیں عدالت پہنچنے کے راستے بند ہوجاتے ہیں۔ ہڑتال کی کال دینے پر پاکستان بار کونسل کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وکلا لیگل پریکٹیشنرز ایکٹ کے تحت آئین پر عمل درآمد کے بھی پابند ہیں۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ آج ئی سنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں