نیڈ پرائس

مذہبی آزادی پر تحفظات بھارت تک پہنچاتے رہے ہیں، نیڈ پرائس

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ مذہبی آزادی کے حوالے سے بھارت سمیت تمام ممالک سے بات چیت کرتے رہتے ہیں، مذہبی آزادی سے متعلق تحفظات بھارت تک پہنچاتے رہے ہیں۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ مذہبی آزادی سے متعلق معلومات اپنے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی حاصل کرتے ہیں۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ بھارت کی بھی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے کہ مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے، مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا احترام ہماری مشترکہ بنیادی اقدار اور جمہوریت کا حصہ ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سیکرٹری بلنکن نے حاصل شدہ حقائق میں فیصلہ کیا کہ بھارت کسی لسٹ میں شامل نہیں، اس کے باوجود ان ایشوز پر بھارت سے گفتگو کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں