ramiz-raja

انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے، بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق رمیز راجا کا بیان

ملتان (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے انگلش ٹیم کو آئی اوپنر قرار دیدیا۔اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران رمیز راجا نے کہاکہ انگلینڈ کی ٹیم سب کے لیے آئی اوپنر ہے انھوں نے ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے۔ صحافی نے رمیز راجا سے سوال کیا کہ بابر بطور کپتان آپ کو کیسے لگے؟ جس کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ٹھیک ہیں، ہم ابھی ورلڈکپ کا فائنل کھیل کر آئے ہیں اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے اور انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔

رمیز راجا نے کہاکہ ایک کرکٹ بورڈ بڑا تب ہی ہوتا ہے جب وہ چیزوں کو اینلائز کرے اور کھل کر بات کرے، میں بطور کرکٹر تسلیم کر رہا ہوں کہ ہم پیچھے ہیں لیکن تینوں فارمیٹ میں ٹاپ کوالٹی کی ٹیمز کو ٹرن آٹ کرنا تھوڑا سا مشکل ہے، ہم چیزوں کو آگے لے کر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں