چینی صدر

نئے عہد میں چین-مصر ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے مقصد کے لیے مل کر کام کریں،چینی صدر

ریا ض (نمائندہ خصوصٰی)چینی صدر شی جن پھنگ نے ریاض میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق صدرشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ۔ اس پس منظر میں چین اور مصر کے تعلقات کی اسٹریٹیجک اور مجموعی نوعیت زیادہ نمایاں ہو گئی ہے۔

چین اور مصر کے خیالات اور مفادات یکساں ہیں۔دونوں فریقوں کو نئے عہد میں چین-مصرہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور نئی اور عظیم تر ترقی کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینا چاہیے۔

عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ وہ رواں سال فروری میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آئے تھے اورچینی صدر کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا وہ دورہ، چین کے لیے حمایت کا اظہار کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تھا۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی نئی میعاد کے دوران مصر اور چین کے تعلقات زبردست ترقی حاصل کریں گے اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان “دی بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کے حوالے سے یقیناً شاندار نتائج کا حصول ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں