وزیراعظم

کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصٰی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے معاشی و انتظامی تباہی کا باعث بنتی ہے،کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے، ن لیگ کے سابقہ دور کے گواہ عالمی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس ہیں،سیاست میں کرپشن کو انتقام کا ذریعہ بنانے کے رواج کو ختم کرنا ہوگا،کرپشن کو ذاتی انتقام کی بھینٹ چڑھانے کےلئے آلے کے طور پر استعمال کیا گیا،انسداد کرپشن کےلئے سیاسی حلقوں کو واضح روڈ میپ بنانے کی ضرورت ہے۔

جمعہ کے روز انسداد کرپشن کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن کا ناسو ختم کرنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں،کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے،کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے معاشی و انتظامی تباہی کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی اقدار کا زوال معاشرے میں کرپشن کی شرح بڑھاتا ہے، کرپشن سے قوم کا پیسہ شرپسند عناصر کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے، 2013سے2018تک ن لیگ کے دور حکومت میں کرپشن کی شرح نیچے آئی،ن لیگ کے سابقہ دور کے گواہ عالمی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس ہیں،شفاف طریقے سے اربوں ڈالر کے سی پیک اور دوسرے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ سیاست میں کرپشن کو انتقام کا ذریعہ بنانے کے رواج کو ختم کرنا ہوگا،گزشتہ دور میں کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کرسیاسی حریفوں کو قید کیاگیا،کرپشن کو ذاتی انتقام کی بھینٹ چڑھانے کےلئے آلے کے طور پر استعمال کیا گیا،انسداد کرپشن کےلئے سیاسی حلقوں کو واضح روڈ میپ بنانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں