وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں صحافی کالونی فیز II کے لئے 700 کنال اراضی مختص کرنے کی منظوری دیدی

لاہور (گلف آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں صحافی کالونی فیز II کے لئے 700 کنال اراضی مختص کرنے کی منظوری دیدی۔وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فیز ٹو کیلئے اراضی روڈا ایریامیں فراہم کی جائے گی، فیز ٹو سے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ لاہور پریس کلب کے ملازمین کو بھی 5،5مرلے کے پلاٹس دئیے جائیں گے، پریس کلب کی ممبر شپ نہ رکھنے والے بیمار اور معذور صحافیوں کو بھی فیز IIمیں پلاٹس دیں گے، وفات پا جانے والے صحافیوں کی فیملیز کو بھی فیزII میں چھت فراہم کریں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ بی بلاک کے متاثرین کا مسئلہ جلد ازجلد حل کروا کر متاثرین کو ان کا حق لوٹائیں گے، صحافی کالونی ہربنس پورہ میں قبضہ مافیا کے لئے بلا امتیاز کارروائی کے لئے پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں 500کنال اراضی پر صحافی کالونی فیزIIکا اعلان کیا تھا تاہم اراضی کم ہونے کے باعث اب فیز IIکے لئے روڈا ایریا میں اراضی فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں