مسرت جمشید چیمہ

آل شریف کے مفرور خاندان کی واپسی کا وقت ہو گیا ،لوٹا ہوا مال ہر صورت واپس نکلوائیں گے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آل شریف کے مفرور خاندان کی واپسی کا وقت ہو گیا ہے،اب ان کو ضمانتیں بھی ملیں گی اور نیب کیسز بھی ختم ہوں گے،ہم ان سے پاکستان کا لوٹا ہوا مال ہر صورت واپس نکلوائیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عوام کی جانب سے ” الیکشن کرائو ملک بچائو ” احتجاجی مہم میں بھرپور شرکت جاری ہے،اس وقت عوام عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ پاکستانی عوام کو انصاف دے،ظلم و جبر حد سے بڑھ رہاہے، پاکستان کی معیشت بھی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اعلان دسمبر میں ہی ہوگا،ہم کسی صورت عوام کو اس امپورٹڈ ٹولے کی نااہلی کی سزا نہیں بھگتنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں