فیاض چوہان

حسن مرتضی کی گفتگو سے محسوس ہوتا ہے پی پی ،زرداری سیاسی ولی اور پرہیزگار ہیں’فیاض چوہان

لاہور( گلف آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حسن مرتضی کی گفتگو سے محسوس ہوتا ہے کہ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی سیاسی ولی اور پر ہیزگار ہیں،پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کے منہ سے کرپشن پر بھاشن عجیب بات ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ آصف زرداری کا چیلا کس منہ سے کرپشن پر بات کرتا ہے۔کرپشن کے حوالے سے یہ صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں