شیخوپورہ (گلف آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں افراتفری پھیلانے کی بجائے 2023کے الیکشن کا انتظار کریں حکومتوں کو بلیک میل کرکے کبھی الیکشن اپنی تاریخ سے پہلے نہیں ہوں گے تین چار سال حکومت کر کے ملک جس بحران میں دھکیل دیا ہے اس کو نکالنے میں حکومت کا ساتھ دے بلکہ اسمبلیوں میں واپس آکر ملک پاکستان اور اس ملک کی عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت سے مل بیٹھے رانا تنویر حسین نے کہا جنرل الیکشن ہر حال میں اپنی تاریخ سے پہلے نہیں ہوں گے وفاقی حکومت کو ختم کرنے کے چکر میں عمران خان پنجاب حکومت سے بھی بہت جلد فارغ ہو جائے گا
انہوں نے کہا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صدر پاکستان سے ملاقات اس لئے کر رہے ہیں کہ ملک اس وقت بہتر سمت کی طرف گامزن ہو چکا ہے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اس ملک کو ترقی کی طرف لے کر جانا چاہیے نہ کہ ملک میں افراتفری پھیلا کر پاکستان کو ایک دفعہ پھر اندھیروں میں لے کر جایا جائے اپنی رہائش گاہ پر پی پی 136 کے امیدوار ارشد ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے پیر اشرف رسول ۔جہاں زیب خان ۔
عطیہ افتخار اور نوید ندیم چوہان بھی موجود تھیرانا تنویر حسین نے کہا اعظم سواتی ضرورت سے زیادہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کی کوشش نہ کریں اداروں کے خلاف الزام تراشیاں بند کریں ملک کے ادارے پاکستان کے امن اور سلامتی کے ضامن ہیں جو شخص بھی ملک کے اہم ترین ادارے کے خلاف کوئی بھی بیان دے گا اس کے خلاف اسی طرح کارروائی ہوگی کوئی شخص بھی اس ملک میں قانون سے بالاتر نہیں جو شخص ملک کے اہم ترین اداروں کے خلاف بیان بازی کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف اسی طرح مقدمات درج ہوں گے رانا تنویر حسین نے کہا عمران خان اگر ملک پاکستان سے اور اس ملک میں رہنے والے عوام سے مخلص ہیں تو اسمبلیوں میں واپس آکر ملک کے لیے کچھ اچھا کرنے کی کوشش کریں پاکستان اس وقت جس حالات سے گزر رہا ہے اس حالات میں فوری الیکشن ممکن نہیںـ
٭٭٭٭٭٭