وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ،ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف نے ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ،اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ورکرز کونشن مرحلہ وار ہوں گے، صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں ،11 سے 17 دسمبر تک ورکرزکنونشن کے انعقاد کا شیڈول بھی جاری کر دیاگیا،13 دسمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ذمہ داری تفویض کردی گئی ، 14 دسمبر کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہوگا ،

خواجہ عمران نزیر کنونشن کے انتظامات کریں گے ،15 دسمبر کو شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن ہوگا ، میاں جاوید لطیف کنونشن منعقد کرائیں گے ،16 دسمبر کو قصور میں ورکرز کنونشن ہوگا ، ملک احمد خان کنونشن کے انعقاد کے انتظامات کریں گے ،17 دسمبر میں فیصل آباد میں ورکرز کونشن ہوگا ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کنونشن کی میزبانی کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں