سر دار ایاز صادق

جاوید اقبال نے چیئرمین مسنگ پرسنز کمیٹی کے عہدے سے نہ ہٹانے کیلئے منتیں کیں، سر دار ایاز صادق

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے چیئرمین مسنگ پرسنز کمیٹی کے عہدے سے نہ ہٹانے کیلئے منتیں کیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ جاوید اقبال کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانا چاہیے اور کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

پی ڈی ایم میں پرویز الہٰی کی ممکنہ واپسی کے سوال پر ایاز صادق نے کہا کہ اس کا حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی مشاورت سے کریں گے۔ایاز صادق نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی گورنری عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رضامندی کے بعد ہی جے یو آئی ایف کو دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں