ریشم

فلم بینوں کو سینماکی جانب راغب کرنے کیلئے منفرد موضوعات پر فلمیں بنانا ہونگی ‘ ریشم

لاہور (گلف آن لائن) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے معیاری فلمیں بنا کر شائقین کے دل جیتنا ہوں گے، ہمیں روایت سے ہٹ کر نئے اور منفرد موضوعات کا چنائو کرنا ہوگا ، ہمیں کامیاب ممالک کو ضرور سٹڈی کرنا چاہیے اور پھر اپنے وسائل میں رہتے ہیں پیشرفت کی جائے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہرگز شوبز سے دور نہیں ہوں بلکہ یہ میرا اوڑھنا بچھونا ہے ۔

شوبز میں مختلف سر گرمیاں جاری رہتی ہیں اور اس حوالے سے اپنے پرستاروں کو بھی آگاہ کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ہماری انڈسٹری کوفلموں کی کامیابی سے تقویت حاصل ہو ۔ میں ہمیشہ یہی کہتی ہوں حکومت خود بھی فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری تاکہ نجی شعبہ بھی اس جانب راغب ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں