وزیر اعلی خیبرپختونخوا

وفاق نے مدد نہ کی تو ہماری حکومت ڈیفالٹ کر جائے گی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا

پشاور(گلف آن لائن)وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا جو حصہ ہے وہ ہمیں دیا جائے ورنہ ہماری حکومت ڈیفالٹ کر جائے گی، محمود خان نے کہا کہ ہم تنخواہیں نہیں دے پا رہے، جب سے وفاقی حکومت آئی ہے ہم اس وقت سے مشکل سے گزر رہے ہیں، ہمیں فاٹا کے صحت کارڈ کے پیسے نہیں مل رہے، کے پی کا جو حصہ ہے اور جو وفاق پر ہمارے بقایا جات ہیں وہ ہمیں دیئے جائیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے، خیبرپختونخوا کا جو حصہ ہے وہ ہمیں دیا جائے ورنہ ہماری حکومت ڈیفالٹ کر جائے گی۔

سیلاب میں ہمارے صوبے کے لئے 10ارب کا اعلان ہوا جس میں سے ایک پائی بھی ہمیں نہیں دی گئی، کیا خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مالی مسائل کے بارے میں وفاقی حکومت کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کی لیکن وفاقی حکومت مالی اعتبار سے ہماری کوئی مدد نہیں کر رہی، ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، کچھ پتے ہم نے دکھا دیئے ہیں کچھ پاس موجود ہیں جو بعد میں دکھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں