اداکارسشانت سنگھ

اداکارسشانت سنگھ کا خودکشی والا کمرہ لوگوں کیلیے خوف کی علامت بن گیا

ممبئی(گلف آن لائن)بھارت کے نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا خودکشی والا فلیٹ ڈھائی سال بعد بھی لوگوں کے لیے خوف کی علامت بنا ہوا ہے۔

سشانت سنگھ جس کمرے میں پھندے سے جھولتے مردہ حالت میں پائے گئے تھے وہ اْن کی موت کے بعد سے اب تک خالی ہے اور وہاں کسی نے رہائش اختیار نہیں کی۔ ممبئی پْرفضا مقام پر قائم اس فلیٹ میں سشانت سنگھ کرائے پر مقیم تھے۔ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے بروکر رفیق مرچنٹ نے اس فلیٹ کو کرائے پر دینے کے لیے ایک ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہوں نے گھر کی خصوصیات اور آسائشیں بھی دکھائیں تاکہ کوئی کرائے دار مل جائے۔

ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشادہ فلیٹ کی کھڑکی سے سمندر نظر آرہا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ فلیٹ کا ماہانہ کرایہ پانچ لاکھ بھارتی روپے ہے۔مالک نے انکشاف کیا کہ سشانت سنگھ کی موت سے قبل اس فلیٹ کی بہت زیادہ اہمیت تھی، جہاں کاروباری شخصیات اور بالی ووڈ کے نامور اداکاروں نے رہائش اختیار کی۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس بیک وقت دو کرائے دار بھی فلیٹ لینے کے لیے کھڑے ہوتے تھے مگر 14 جون 2020 (جب سشانت سنگھ نے خودکشی کی) کے بعد سے کوئی بھی اس فلیٹ میں رہائش کیلئے تیار نہیں ہے۔

رفیق مرچنٹ نے کہا کہ ابتدا میں پولیس نے تحقیقات کی غرض سے فلیٹ کو سیل کردیا تھا تاہم موت کا تعین ہونے کے بعد پراپرٹی کو مالک کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں