بہروز سبزواری

مردکو اپنی آنکھوں پر قابو اور خواتین کو مناسب لباس پہننا چاہئے، بہروز سبزواری

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ مردوں کو اپنی آنکھوں پر قابو رکھنا چاہیے اور خواتین کو مناسب لباس پہننا چاہیے۔یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران اداکار بہروز سبزواری نے ان مسائل کے اثرات پر بات کی جو ہمارے معاشرے میں زیادہ پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف قسم کے کپڑوں میں مردوں کی خواتین کو گھورنے کے معاملے پر بھی بات کی۔خواتین کے تنگ کپڑوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سارے لوگوں کے پاس موٹرسائیکلیں ہیں، ظاہر ہے ہر کوئی کاریں نہیں خرید سکتا، مہنگائی لیکن میں نے ایک بات دیکھی ہے کہ موٹر بائیک پر بیٹھی ہماری خواتین مناسب لباس نہیں پہنتیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ خواتین عجیب و غریب کپڑے پہن کر بائیک پر بیٹھی ہوتی ہیں جنہیں مناسب نہیں کہا جا سکتا، وہ بالکل بھی اچھے نہیں ہوتے یہ لباس عام طور پر بہت تنگ ہوتے ہیں خواتین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ مکمل پردہ کریں اور خود کو ڈھانپ کر بائیک پر سوار ہوں اس کو سختی سے ذہن میں رکھنا چاہیے۔سینئر اداکار نے کہا کہ مردوں کو بھی اپنی آنکھوں پر قابو رکھنا چاہیے اور خواتین کو مناسب انداز میں لباس زیب تن کرنے چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں