بسمہ معروف

پی سی بی کا پاکستان ویمن لیگ کرانے کا اچھا فیصلہ ، ملکی کھلاڑی بھی پرجوش ہیں ‘بسمہ معروف

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن لیگ کرانے کا اچھا فیصلہ کیا ہے ، کئی غیر ملکی کھلاڑی بھ پاکستان ویمن لیگ کے لئے پرجوش ہیں ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک میں خواتین کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے ویمن لیگ وقت کی ضرورت ہے، ہم پاکستان میں ویمن لیگ کے شروع ہونے کی منتظر ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ شروع کرنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے، کئی غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان ویمن لیگ کے لیے پرجوش ہیں، انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے میری کئی ساتھی کھلاڑیوں سے اس حوالے سے بات بھی کی ہے۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں بہترین کرکٹ کھیلنا چاہتی ہیں، آئر لینڈ کا ٹیم دورہ پاکستان ہمارے لیے اچھا رہا، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز اچھی رہی، اس سے ہمیں بینچ اسٹرینتھ آزمانے کا موقع ملا۔ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے بسمہ معروف نے کہا کہ ہم اپنے گرائونڈز پر اپنے کرائوڈ کے سامنے کھیلنا چاہتی ہیں، آئر لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز ہارنے پر مایوسی ہوئی لیکن ہماری کچھ کھلاڑی ان فٹ تھیں۔ویمن ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بسمہ معروف نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں ہم اچھا نہیں کھیلے ایشیا کپ اچھا رہا، ورلڈ کپ سے پہلے ہم بہت پرامید ہیں، ہمیں دبا میں اچھا کھیلنا ہے، میں چاہتی ہوں کہ ہم آخری بال تک مقابلہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں