خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی والے تنخواہیں لینے کے باوجود اسمبلی کی کارروائی میں شریک نہیں ہوتے’وفاقی وزیرسعد رفیق

لاہور ( گلف آن لائن) وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین کی رو سے قومی اسمبلی مکمل ہے، قانون سازی کرنا اسمبلی کا استحقاق ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی والے تنخواہیں لینے کے باوجود اسمبلی کی کارروائی میں شریک نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی ممبر کو اسمبلی کارروائی میں جبرا شریک کرنے یا اکثریت کے باوجود قانون سازی پر قدغن کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں