سینیٹر مشاہد حسین سید

2023ء مفاہمت کا سال ہوجائے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا’ مشاہد حسین سید

لاہور(گلف آن لائن)سینئر سیاستدان سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی لیڈر شپ اور قوم میں بڑی جان ہے ،سیاسی لیڈر کے لئے 2023بہت اہم ہے ،ہمیشہ ہمارا رونا دھونا ہوتا ہے ،عوامی مفاد میں سیز فائز کرنے کی ضرورت ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 2023ء مفاہمت کا سال ہوجائے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا،اب ایک دوسرے کو دشمن سمجھنے کی سیاست ختم ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اختر مینگل ہمارے بھائی ہیں ،ہم مسنگ پرسنز پر ایک کمیشن میں ایک ساتھ ہیں،آرمی چیف کے معاملے پر مل کر فیصلہ کیا گیا،میں پر امید ہوں کے مل کر فیصلے لئے جائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ کوئی بھی ایشو ہو وہ ریاست پاکستان کا ہے سب اسٹیک ہولڈر ہیں ،ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہو یا پولیٹیکل اسٹیبلشمنٹ ،سب مانتے ہیں انتخابی اصلاحات ہونی چاہیے ،نئے آرمی چیف کا معاملہ بہتر انداز میں حل ہوگیا تو باقی بھی ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں