ڈاکٹر عارف علوی

افغان صورتحال، دہشتگردی اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے،عارف علوی

اسلام آباد(گلف آن لائن)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ افغانستان کی صورت حال، دہشتگردی کے واقعات اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے۔صدر مملکت نے پانچویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سیلاب میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے۔

صدر نے کہاکہ افغانستان کی صورت حال، دہشتگردی کے واقعات اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے، بھارت نے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنے کےلئے دفاع پر بے پناہ بجٹ لگایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے کم وسائل کے باوجود 40لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی، روس اور یوکرین کی کشیدگی سے ترقی پذیر ملک سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، سرد جنگ کے باعث بھی انسانیت کو نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں