پاکستان

قبل ازوقت الیکشن کا واحد مقصد منی گالا کی لوٹ مار چھپانا ہے’خواجہ سعد رفیق

لاہور ( گلف آن لائن )وفاقی وزیر ریلویز و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کا واحد مقصد منی گالا کی لوٹ مار چھپانا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ محض چند انتہائی قیمتی گھڑیاں کوڑیوں کے بھا لوٹنے کا مقدمہ نہیں، بہروپیے نے توشہ خانے میں جھاڑو ہی پھیر دیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ نے مزید کہا کہ صرف توشہ خانے سے 6ارب کی ڈکیتی پکڑی گئی، قبل از وقت الیکشن کا واحد مقصد منی گالا کی لوٹ مار چھپانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں