گلوکار بلال سعید

گلوکار بلال سعید کا نیا گانا ” تین سال’ مداحوں کو بھا گیا

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید کی جانب سے اپنی سالگرہ پر ریلیز کیا گیا نیا گانا” تین سال ” مداحوں کو بھا گیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار بلال سعید نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ کے موقع پر گانے کو ریلیز کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔بلال سعید نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرا ساتھ 12 سال سے دے رہے ہیں ، یہ گانا” 3 سال” میرے ان مداحوں کے لئے تحفہ ہے جو میرے بے حد قریب ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز یوٹیوب چینل”ون ٹو ریکارڈز” پر ریلیز کیا گیا گانا ”تین سال” 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلال سعید کا گانا ”باری 2019” میں ریلیز ہوا تھا جو کہ بہت پسند کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں