پاکستان ویمن

دورہ آسٹریلیا اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

لاہور (گلف آن لائن) دورہ آسٹریلیا اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ 15رکنی ویمن سکواڈ میں فاسٹ بولر ڈیانا بیگ ،طوبی حسن اور سعدیہ اقبال کی واپسی ہوئی ہے ۔ بسمہ معروف پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کریں گی۔ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کے لیے کپتان بسمہ معروف ،عالیہ ریاض،عائشہ نسیم ،ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا،غلام فاطمہ ،کائنات امتیاز ،منیبہ علی،نشرہ سندھو ،ندا ڈار ، عمیمہ سہیل،صدف شمس،سعدیہ اقبال،سدرا امین اورسدرا نواز شامل ہیں جبکہ ٹریولنگ ریزروز میں ایمن انور، جویریہ خان اور طوبی حسن شامل ہیں ۔ ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف،ایمن انور، عالیہ ریاض ،عائشہ نسیم ،ڈیانا بیگ ،فاطمہ ثنا ،جویریہ خان ، منیبہ علی ،نڈا ڈار،عمیمہ سہیل،نشرہ سندھو،سعدیہ اقبال ،سدرا آمین ، سدرا نواز اور طوبی حسن شامل ہیں جبکہ ریزروز میں غلام فاطمہ ،کائنات امتیاز اور صدف شمس شامل ہیں ۔

اس حوالے سے چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے کہا کہ بہترین ٹیموں کا انتخاب کرنے کی کوشش کی ،تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات ہیں، ڈیانا بیگ ،طوبی حسن اور سعدیہ اقبال کی واپسی سے کمبی نیشن بہتر ہو۔ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے میچز 16 ، 18 اور 21جنوری کو کھیلے جائیں گے ۔ ٹی ٹونٹی میچز 24 ،26اور 29جنوری کو ہوں گے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 12فروری کو انڈیا کے خلاف میچ کھیلے گی،15کو آئر لینڈ ،19فروری کو ویسٹ انڈیز اور 21فروری کو انگلینڈ سے میچ شیڈولڈ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں