نئے کپتان مقرر

دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے 15رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ،ٹم سائوتھی نئے کپتان مقرر

ویلنگٹن ( گلف آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے اپنے 15رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔کین ولیمسن کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبرداری کے بعد ٹم سائوتھی کو نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹام لیتھم نائب کپتان ہونگے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دورے کیلئے عدم دستیابی ظاہر کی ہے۔نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں لیگ اسپنر اش سودھی کی 4سال بعد واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ بلیئر ٹکنر اور گلین فلپس کو بھی نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

کیوی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل، ٹوم بلنڈیل، ڈیون کانوے، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، اعجاز پٹیل، کین ولیم سن، نیل وینگر اور ول ینگ شامل ہیں۔اس کے علاوہ دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ ون ڈے اسکواڈ کا اعلان 19دسمبر کو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی، دوسرا 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں