چینی صدر شی جن پھنگ

چین ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دیتا رہا ہے، شی جن پھنگ کا خطاب

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے کینیڈا کے شہر مونٹریال میں منعقدہ حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقین کی 15ویں کانفرنس کے دوسرے مرحلے کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ بنی نوع انسان ایک ہم نصیب معاشرہ ہے اور صرف یکجہتی اور تعاون کے ذریعے ہی ہم عالمی چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹ سکتے ہیں۔

ہمیں انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے، کرہ ارض پر زندگی کا ہم نصیب معاشرہ قائم کرنے اور ایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لیے مشترکہ طور پر کوشش کرنی چاہیے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو فعال طور پر فروغ دیتا رہا ہے اور ماحولیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور پائیداری کو مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔ چین حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے حوالے سے چینی خصوصیات کے حامل راستے پر گامزن ہے۔ مستقبل میں چین ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو مضبوط کرتا رہے گا، انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کے نقطہ نظر سے ترقی کی منصوبہ بندی کرے گا، ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے دس سالہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کرے گا، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بحالی کےلیے بڑی تعداد میں منصوبوں پر عمل درآمد کرے گا، بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنائے گا۔

“بیلٹ اینڈ روڈ” گرین ڈیولپمنٹ انٹرنیشنل الائنس کو آگے بڑھاتے ہوئے، کون مینگ بائیو ڈائیورسٹی فنڈ کے کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرے گا، ترقی پذیر ممالک کو اپنی صلاحیت کے تحت مدد فراہم کرے گا، اور عالمی حیاتیاتی تنوع گورننس کو ایک نئی سطح پر فروغ دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں