kremlin.jpg

یوکرین میں امریکاکاپیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام جائز ہدف ہوگا،روس

ماسکو(گلف آن لائن)روس نے دھمکی دی ہے کہ اگرامریکا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام مہیا کرتا ہے تو وہ فوج کے کیف کے خلاف فضائی حملوں کو جائزہدف ہوگا۔تین امریکی عہدے داروں نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ واشنگٹن پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کو یوکرین بھیجنے کے منصوبوں کوحتمی شکل دے رہا ہے اوراس فیصلے کا اعلان رواں ہفتے کے اوائل میں کیا جا سکتا ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین میںپیٹریاٹ یقینی طور پرروس کاہدف ہوں گے،لیکن وہ غیرمصدقہ میڈیا رپورٹس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔پیٹریاٹ کو جدید ترین امریکی فضائی دفاعی نظاموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔یہ لڑاکاطیاروں ،کروز میزائلوں اوربیلسٹک میزائلوں کے حملوں کوروکنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

اس میں عام طورپرریڈار اوردیگرمعاون گاڑیاں کے ساتھ لانچر شامل ہوتے ہیں۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کی جانب سے میزائل حملوں میں حالیہ اضافے کامقصد جزوی طور پرکیف کی فضائی دفاع کی صلاحیت کوختم کرنا ہے تاکہ وہ ملک کی فضائی حدود پرغلبہ حاصل کر سکے اور بیرون ملک سے آنے والی فضائی مدد کو روک سکے۔اسی وجہ سے امریکااوراس کے اتحادی کیف کومزید فضائی دفاع نظام مہیا کرنا چاہتے ہیں۔امریکاکے یوکرین کو مہیا کردہ اسلحہ اور دفاعی نظاموں میں ناسامس فضائی دفاعی نظام بھی شامل ہے جس کے بارے میں پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین میں روسی میزائلوں کوبیعیب طریقے سے روکا ہے۔امریکا اب تک یوکرین کو 19.3 ارب ڈالر کی فوجی امدادمہیا کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں