لکی مروت

لکی مروت،تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 4 زخمی

لکی مروت(نمائندہ خصوصی ) نئے قائم شدہ تھانہ برگی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید ،4 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے تھانہ برگی پر ہینڈگرینڈ اور راکٹ لانچرز سے حملہ کیا، شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈکانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران شہید، کانسٹیبل خیر الرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں اے ایس آئی ٹیگل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیرنواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں