چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ کی لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ، چیئرمین سینیٹ نے دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

اس مو قع پر سابق صدر آصف علی زردارینے لکی مروت میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ، آصف زرداری نے لکی مروت میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے ، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں ، آصف زرداری نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا ، سابق صدر نے دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعاکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں