عمران خان

القادر یونیورسٹی کا ویژن اسلامی اصولوں اور جدید عصری علوم سے مزین اعلی تعلیم کا مرکز بننا ہے، عمران خان

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کا ویژن اعلی تعلیم کا مرکز بننا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کا ویژن اسلامی اصولوں اور جدید عصری علوم سے مزین اعلی تعلیم کا مرکز بننا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کے حامل ہمارے معروف اساتذہ ان مستحق طلبہ و طالبات کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں جو مشکلات کلی وجہ سے معیاری اعلی تعلیم سے محروم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں