وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا فردوس جمال کو فون، کینسر کے علاج میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر میں مبتلا اداکار فردوس جمال کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں علاج و معالجے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے فردوس جمال کو علاج معالجے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم نے کہا اِن شااللہ آپ کے علاج میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ اداکار فردوس جمال نے مزاج پرسی اور علاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے بھی انسٹاگرام پر وزیر اعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو بھی شکریہ کہا۔

حمزہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے والد کو اس مشکل وقت میں اپنے ساتھ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کا میں مشکور ہوں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل حمزہ فردوس نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں