بلوچستان ہائی کورٹ

سینیٹر اعظم سواتی پر بلوچستان میں بھی درج تمام مقدمات ختم

کوئٹہ(کورٹ رپورٹر ) سینیٹر اعظم خان سواتی پر درج مقدمات پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس عبدالحمید بلوچ نے اعظم خان سواتی پر درج مقدمات ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی پر صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کردیے۔ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تین مقدمات وندر، بیلہ اور چمن میں درج تھے۔

رواں ماہ کے شروع میں پی ٹی آئی رہنما کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرکے بلوچستان کی کچلاک جیل منتقل کردیا تھا تاہم پھر کچھ روز بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر سینیٹر اعظم سواتی پر سندھ بھر میں بھی درج مقدمات ختم کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں