اعظم سواتی

متنازعہ ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ ہو سکا ،ر سماعت کل پھر ہو گی

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا، اور سماعت کل منگل تک ملتوی کردی گئی۔ اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، اور مقف پیش کیا کہ اعظم سواتی پر مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا، جب کہ مدعی متاثرہ فریق نہیں

۔ بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کیخلاف کسی کی توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں ، زیادہ سے زیادہ توہین پر ایک ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے، 75 سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھماتے رہے۔ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر وکیل بابر اعوان کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی سے کل منگل دلائل طلب کرلئے اور سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں