کپتان شاہین آفریدی

لالا نہیں ہیں تو کیا ہوا، آپ کو شاہین آفریدی تو نظر آئیگا، شاہین آفریدی کا شاہد آفری کے پی ایس ایل نہ کھیلنے پر رد عمل

کراچی (گلف آن لائن)سابق کپتان شاہد آفریدی کے پی ایس ایل 8 نہ کھیلنے پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ لالا نہیں ہیں تو کیا ہوا، آپ کو شاہین آفریدی تو نظر آئے گا۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان فاسٹ بولر سے پوچھا گیا کہ شاہد آفریدی فی الحال کسی ٹیم سے منسلک نہیں ہیں، تو کیا مستقبل میں انہیں لاہور قلندرز کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے؟جواب میں شاہین نے کہا کہ لالا نہیں ہیں تو کیا ہوا، آپ کو شاہین آفریدی تو نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مثبت کرکٹ کھیلیں اور عوام کو تفریح فراہم کریں، میرا ری ہیب جاری ہے، میں جلد میدان میں کھیلتا نظر آئوں گا۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پی ایس ایل کے 7 سیزنز میں ایکشن میں دیکھا گیا۔سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا پی ایس ایل میرے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک رہا ہے، یہ کچھ یادیں ہیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی، وہ کھلاڑی جنہیں پی ایس ایل 8 کے لیے منتخب کیا گیا ہے، انہیں میری طرف سے مبارک ہو’۔ لالا نے تمام ٹیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل میں پشاور زلمی، کراچی کنگز، کوئٹی گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں