اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کے لئے بحری معیشت میں 100ارب ڈالر کی گنجائش ہے،پاکستان کے ساحلی علاقوں کی ترقی کے منصوبے شروع کر رہے ہیں،مسلم لیگ(ن )نے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز کا جال بچھایا، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی ملک سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔ منگل کو یہاں اسلام آبادمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اکیسویں صدی اکنامک آئیڈیالوجی کی ہے،فی کس آمدنی میں اضافے کیلئے سب کو محنت کرنا ہوگی۔ احسن اقبال نے کہاکہ محمد نوازشریف کی قیادت میں ہم نے سی پیک شروع کیا، نوازشریف کے دور میں ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوئی، نوازشریف نے اپنے دور میں ملک میں توانائی کے منصوبے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) نے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز کا جال بچھایا،2018میں ہر ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا تھا،عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت سنبھالنے کے بعد سی پیک منصوبے میں تیزی لائی،سی پیک منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا ، 4برس کے دوران گوادر پورٹ میں کوئی بھی کام نہیں کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنی جیو اکنامکس سے فائدہ اٹھا کر اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی کس آمدنی بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو ترقی دینے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہی وڑن تھا جس نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی طرف ہمارا سفر شروع کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ہم نے سی پیک کا آغاز کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 29 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کو بروئے کار لانے میں کامیاب ہوئے۔وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ملک میں 11,000 میگاواٹ کے توانائی کے نئے منصوبے لگائے گئے۔ 4برس کے دوران گوادر پورٹ میں کوئی بھی کام نہیں کیا گیا،پاکستان کے لئے بحری معیشت میں 100ارب ڈالر کی گنجائش ہے،پاکستان کے ساحلی علاقوں کی ترقی کے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔