حارث رئوف

حارث رئوف کا اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کے نکاح کی تقریب ہفتہ 24 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔حارث رئو ف نے بتایا کہ ان کی ہونے والی دلہن کلاس فیلو ہیں، رخصتی آئندہ سال ہوگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف ا ن دنوں کرکٹ سے دور ہیں، فٹنس مسائل کی وجہ سے وہ ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سہیل وڑائچ کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر نے بتادیا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

لائف پارٹنر کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں حارث رف کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا جو سادہ ہو اور میری کرکٹ سے زیادہ دلچسپی نہ رکھے بلکہ ان کی دلچسپی مجھ میں ہو، میں پسند کو ارینج میں تبدیل کروں گا۔شاہین آفریدی تین فروری کو سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو رہے ہیں،دونوں کی منگنی دو سال پہلے ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں