بابر اعظم

انگلینڈ سیسیریز میں تین سے چار ڈیبیو ہوئے جب کہ ٹیسٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، بابر اعظم

کراچی(گلف آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ سیسیریز میں تین سے چار ڈیبیو ہوئے جب کہ ٹیسٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہے،پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی اور فائٹ بیک کیا، اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس سیریزمیں3،4 ڈیبیو ہوئے جب کہ ٹیسٹ میچز میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہیکیونکہ نئے کھلاڑیوں کو وقت دینا پڑتا ہے، کوشش کریں گے نئے لڑکوں کو پورا وقت دیں۔بابراعظم نے کہا کہ پہلے 2 میچز ہمارے ہاتھ میں تھے، جیت جاتے تو صورتحال کچھ اور ہوتی، انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں کافی مشکلات ہوئیں، اب پلاننگ کریں گے کہ اپنے بہترین فاسٹ بولنگ یونٹ کو آزمائیں، ابراراحمد نے انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کیں ، ٹیسٹ میچز میں ایسے بولرچاہیے ہوتے ہیں جو وکٹیں لیں، انگلش بیٹرز ابراراحمد کو کھل کرکھیل نہیں سکے۔

سرفراز اور فواد عالم کو نہ کھلانے کے سوال پر قومی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز اہم تھی اس لیے رضوان جو کہ مسلسل کھیلتے ہوئے آرہے تھے اس لیے ہمارا پلان تھا کہ جو فارم میں ہیں اور کھیلتے ہوئے آرہے ہیں انہیں کھلایا جائے اب بیٹھیں گے اور ڈسکشن کریں گے اور جو بہتر ہوگا وہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فوادعالم فارم میں نہیں تھے ان کی جگہ سعودشکیل آئے انہوں نے پرفارم کیا، ہماری نئی ٹیم ہے جتنیمواقع دیں گے تو نتیجہ آئے گا لیکن کسی کے لیے دروازے بند نہیں کیے، پلاننگ ہوتی ہے اس پر عمل کررہے ہیں ، ٹیم کا مائنڈسیٹ تبدیل کرنیکی کوشش کررہیہیں ،وقت لگے گا،اگر اچھے نتائج نہیں آئیں گے تو ہر طرف سے باتیں ہوں گی۔کوچ سے متعلق سوال پر بابر نے کہا کہ ہماری مینجمنٹ بہترین ہے وہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں کے ساتھ شیئرکرتے ہیں ،کوچز صرف بتاسکتے ہیں عملدرآمد تو گرانڈ میں کھلاڑی ہی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں