لاہور (نمائندہخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو آئین شکنی کی سزا بھگتنا پڑے گی،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن پر ردعمل میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آدھی رات کو چوروں کی طرح جمہوریت پر شب خون مارنے والے گورنر پنجاب کو اس آئین شکنی کی سزا بھگتنی ہوگی، یہ نوٹیفکیشن ردی کی ٹوکری کا حصہ بن جائے گا،
سینئر رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ قوم اور تاریخ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سیاہ کرتوت کبھی نہیں بھلائے گی۔