اسلام آباد (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آفرقبول کرلی۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو کہا ہے کہ وہ انگلش کاونٹی سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کیموجودہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کا کنٹریکٹ فروری میں ختم ہوگاجبکہ ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں اور مینجمنٹ کمیٹی ثقلین مشتاق کا کنٹریکٹ ختم ہونے تک مکی آرتھر کو لانا چاہتی ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کوچ کی تقرری کے بارے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ کوچ غیر ملکی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں۔یاد رہے کہ مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی۔