وزارت اطلاعات

فارن ایجنٹ کو افسوس ہے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ فارن ایجنٹ کو افسوس ہے ہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی،الیکشن سے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور بھاگ رہا ہے، عمران خان نے دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے ؟،یہ کمٹڈ صرف لوٹ مار، جھوٹ اور فراڈ سے تھے اور ہیں۔سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ کو افسوس ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی،الیکشن سے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور بھاگ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کے ووٹ کا حق استعمال کر کے فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے باہر پھینکا تھا،دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کروانے کی کمٹمنٹ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟،ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے کی کمٹمنٹ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟۔انہوں نے کہاکہآپ کمٹڈصرف لوٹ مار، جھوٹ اور فراڈ سے تھے اور ہیں ،آپ کی کمٹمنٹ صرف فارن فنڈنگ لینے، توشہ خانہ کی چوری، پاکستانی معیشت دیوالیہ کرنے کی تھی۔انہوں نے کہاکہآپ کی کمٹمنٹ صرف تاریخی قرضے ملک پر لادنے اور عوام کو مہنگائی میں غرق کرنے کی تھی۔انہوں نے کہاکہ آپ کی کمٹمنٹ صرف کشمیر کا سودا کرنے اور قومی مفاد بیچنے سے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں