اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،ریاست پاکستان کی رِٹ کو چیلنج کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
ٹوئٹر پراپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طویل بات چیت کے بعد فیصلے کیے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ریاست پاکستان کی رِٹ کو چیلنج کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ شہباز شریف نے کہاکہ امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، معاشی منصوبہ بندی کے ذریعے معیشت کو بحال کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔