ترکیہ

ترکیہ کی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصی کے دورے کی مذمت

انقرہ (گلف آن لائن)ترکیہ نے اسرائیل کے قومی سلامتی وزیر ایتمار بین گیویر کے مسجد اقصی کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر کے اشتعال انگیز اقدام پر گہری تشویش ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر ایتمار بین گیویر کے مسجد اقصی کے اشتعال انگیز دورے کی مذمت کرتے ہیں۔اسرائیل مقدس مقامات کی حیثیت و تقدس کی پامالی کرنے والے اشتعال انگیز کام نہ کرے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات روکنے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں