مکی آرتھر

مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے وقت مانگ لیا

لاہو ر( گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے دوبارہ کوچنگ ذمے داریوں سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا معاہدہ 9فروری کو ختم ہو جائے گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا خواہشمند ہے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کا انگلش کائونٹی ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہے اور مکی آرتھر کائونٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو جواب دیں گے، مکی آرتھر کی چند ہفتوں میں پاکستان آمد بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے عمر گل مضبوط امیدوار ہیں اور اس حوالے سے شاہد آفریدی کی بھی یہی تجویز ہے۔خیال رہے کہ عمر گل کا افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدہ حال ہی میں ختم ہوا ہے اور عمر گل کی کوچنگ میں افغانستان کے فاسٹ بولنگ اٹیک میں بہت بہتری دیکھنے میں آئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی ورلڈکپ 2023ء تک شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں دینا چاہتا ہے، پی سی بی پی ایس ایل کے بعد اور سیریز سے قبل طویل المدتی تقرریاں کر لے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں