کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم عبدالناصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ملزم پر 15 کروڑ روپے عوام سے وصول کرنے کا الزام ہے ۔
ملزم چھ سال سے مفرور تھا اور اس نے عوام کی دولت لوٹنے میں سہولت کاری کی۔عدالت نے ملزم عبدالناصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ملزم 15کروڑ مالیت کی دستاویزات بھی جمع کرائے۔